دن سے زیادہ روشن آنکھیں رات سے زیادہ گہری آنکھیں شبنم سے شفاف نگاہیں دھنک سے رنگیں صاف نگاہیں سارے منظر روپ سہانے پھول بہاریں چاند ستارے قدرت کے رنگین نظارے لگتے ہیں سب روپ تمہارے سمٹ گئے سب سندر منظر ان سندر آنکھوں کے اندر