سوانح حیات لکھوں گی ریٹائیرمنٹ کے بعد

Poet: UA By: UA, Lahore

سوانح حیات لکھوں گی ریٹائیرمنٹ کے بعد
اپنے حالات لکھوں گی ریٹائیرمنٹ کے بعد

سیاہ و سفید کا تذکرہ ابھی سے کرنا سہل نہیں
رات کو رات لکھوں گی ریٹائیرمنٹ کے بعد

جی حضوری کے چکر میں کچھ کا کچھ کہنا پڑتا ہے
کَھل کے ہر بات لکھوں گی ریٹائیرمنٹ کے بعد

جن کا چاہ کے بھی اب تک اظہار نہیں کر پائی ہوں
وہ سب خیالات لکھوں گی ریٹائیرمنٹ کے بعد

کیا کھویا کیا پایا ہے میں نے اتنے برسوں میں
ایک ایک بات لکھوں گی ریٹائیرمنٹ کے بعد

سوانح حیات لکھوں گی ریٹائیرمنٹ کے بعد
اپنے حالات لکھوں گی ریٹائیرمنٹ کے بعد


 

Rate it:
Views: 424
18 Jun, 2012