Add Poetry

سوچا تھا دل کا حال کسی طور جا کہیں

Poet: Dr.Zahid sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

اک حرف ناتواں ہے کہیں بھی تو کیا کہیں
سوچا تھا دل کا حال کسی طور جا کہیں

بیٹھے ہیں انتظار میں بے چینیاں لیے
شاید وہ لوٹ آئیں انھیں مدعا کہیں

تنہائیاں رفیق رہی ہیں تمام عمر
تم ہی کہو کہ زیست کو کیوں نہ سزا کہیں

اک درد ہے جو روح کو رکھتا ہے مضطرب
اس درد لا دوا کو بلا آخر دوا کہیں

اوروں کی طرح تم بھی تو کچھ غیر کم نہیں
اپنا کہیں تو کیسے ،تمھیں کیوں جدا کہیں

اچھا ہے دل کو ایسے ہی بہلا لیا کریں
ہم بے رخی کو پیار کی کوئی ادا کہیں

سنتا ہے دیکھتا ہے نہ آہوں کا کچھ اثر
پتھر کو کیسے پوجیں، بھلا کیوں خدا کہیں

 

Rate it:
Views: 1815
26 Jun, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets