سوچ سمجھ لفظوں کو تول
Poet: غنی الرحمن انجم By: غنی الرحمن انجم, karachiسوچ سمجھ لفظوں کو تول
 پھر جو آئے جی میں بول
 
 میٹھی میٹھی باتیں کر
 میٹھا میٹھا سب سے بول
 
 سب کے اپنے اپنے دام
 سب کے اپنے اپنے مول
 
 بند کمرے سے باہر جھانک
 بند کمرے کی کھڑکی کھول
 
 میرے بندے میں سنتا ہوں
 میرے بندے مجھ سے بول
 
 دیکھو پھر کب ملتے ہیں
 دیکھو دنیا کتنی گول
 
 سب کو اچھے لگتے ہیں
 دور کے بجنے والے ڈھول
  
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 