سو جائے جانے کب
Poet: UA By: UA, Lahoreتھک گئے ہیں سب
میری طرح لگتا ہے اب
کون جانے کس طرح
وہ ملے راہوں میں اب
اجنبی بن کے ملا وہ
ہم ملے ہیں جب
اک مسافت ختم ہو
دوجی شروع ہو تب
وقت بدلا ہے تو
بدلے ہیں کواکب سب
بندہ کیوں جھوٹا رہے
سچا ہے جب کہ رب
عظمٰی جاگتے ہوئے
سو جائے جانے کب
More General Poetry






