سَنو
میرا ایک کام کرنا
میرے وہ سب انمول الفاظ
جوتمہارے پاس میری امانت تھے
جنہیں تَم نے بےوقعت
اور بے مول سمجھ کے
دل میں نہیں اَتارا
بس سماعت سے گزارا ہے
مجھ سے بچھڑنے کے بعد
جب تمہاری یادوں میں بکھرنے لگیں
تو اَنہیں سمیٹ کے لینا
اپنے نام انتساب کرنا
میرے نام کو عنوان کرنا
“عظمٰی تیری باتیں“