سَنومیری ناراض سہیلی
نہ کھیلو ایسے آنکھ مچولی
بن کے رہ جاؤ گی ورنہ
بن بوجھی پہیلی
رہ جاؤ گی اکیلی
سَنومیری ناراض سہیلی
تمہیں کیا لگتا ہےتَم نادان ہو
تو کیا ساری دَنیا نادان ہے
تم خود سے انجان ہو
تو کیا ساری دنیا انجان ہے
اپنے حال پہ رحم کھاؤ
میری بات مان بھی جاؤ
ناحق جھگڑا کرتی ہو
کیوں اپنے آپ سے لڑتی ہو
ایسا کیوں سمجھتی ہو کہ
جو تم نے سمجھا
جو تم نے کہہ دیا
بس وہی سچ ہے
وہ ہی حرف آخر ہے
نہیں۔۔۔پگلی جو تم سوچتی ہو
جو تم کہتی ہو ویسا کچھ بھی نہیں
سوچ سوچ کے ہلکان ہو
کیوں خلق خدا سے بدگمان ہو
تم کیوں پریشان ہو
سَنو میری ناراض سہیلی
قسمت کا قفل کَھل جائے گا
قسمتے میں ہوا تو دیکھو گی
جو چاہتی ہو مل جائے گا
گر مل نہ سکے تو
گلہ نہ کرنا
قسمت کا لکھا مل جائے گا
چاہے تم نے چاہا نہ ہو
لیکن دیکھو غم نہ کرنا
اپنے غم کو یوں کم کرنا
تیرا رب جو سب سے رحیم ہے
سب جانتا ہے وہ کریم ہے
تیری دعا تیری التجا
تو دل سے کرے یا زباں سے کہے
سَنے گا ضرور
کرے گا قبول
(جاری ہے)