Add Poetry

سُستی و کاہلی

Poet: Muhammad Mashhood Ahmad By: Muhammad Mashhood Ahmad, Dera Ghazi Khan

آدمی ہوتا ہے مجموعہ کئی اچھی بُری
باتوں کا جو ہوتی ہیں نقصان دہ یا کہ مفید
ناقص ہوتی ہیں جو باتیں ان میں اک سُستی بھی ہے
سُستی ہے اتنی قبیح کہ سُست خود چاہتا نہیں
لوگ دیں اُس کو لقب، "یہ سُست ہے اِک آدمی"
پر "کل کروں گا "،"اب نہیں " ، "پھر کبھی سہی" ، "ہوں دیکھتا"
"اِتنی جلدی بھی ہے کیا" ، "ابھی مُوڈ میرا ہے نہیں"
"آنا کل"، ہیں ایسے جملے جو بتاتے ہیں ہمیں
سُست ہے یہ آدمی، افسوس کام ہم کرتے ہیں
سیکنڈوں کا منٹوں پر،گھنٹوں پہ ٹالیں منٹوں کا
کام گھنٹوں کا دنوں پر اور دنوں کا ہفتوں پر
اور ہفتوں کا مہینوں پر ہیں دیتے ٹال ہم
پھر بھی احساسِ زیاں ہم کو ذرا ہوتا نہیں
مشؔہود رکھ لے دِل میں اپنے ایک پختہ بات یہ
سُستی ہو یا کاہلی ہو، دونوں ہی منحوس ہیں

Rate it:
Views: 544
26 Dec, 2017
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets