رخ اویس پہ دیکھو ،سجا کس شان کا سہرا
ہدایت شاہ کے بیٹے پر یہ کیا اچھا لگا سہرا
دلہن کا نام افرا ہے گلوں پہ رنگ بکھرا ہے
بلائیں لی ہیں شفقت نے عجب یہ روپ نکھرا ہے
خدا محفوظ رکھے یہ بڑے نازوں کا پالا ہے
گلے میں مسکرائیں ،مہکیں ،پھولوں کی مالا ہے
سدا سکھی رہو بیٹا،دعائیں باپ دیتا ہے
دعائیں سب کے حصے کی تجھے چپ چاپ دیتا ہے
خوشی شاہد و کاشف کی کہیں حد سے سوا دیکھو
فضائیں ناچتی ہیں ،گیت گاتی ہے ہوا دیکھو
جدا دیکھو زمانے سے خوشی ارم کی عظمی کی
خوش قسمت کہ ہیں موجود قدسیہ اور سائرہ بھابھی
بحق مصطفی و صدقہ ء عباس یہ سہرا
رہے تازہ،سدا مہکے یہ تیرا دلربا چہرہ
اماں میں تجھ کو رکھے بس،خدا سے التجا یہ ہے
ہمیشہ تم رہو آباد آصف کی دعا یہ ہے
محمد اویس شاہ و عفرا ندیم کی شادی پر ڈاکٹر آصف مغل کا تحریر کردہ سہرا