سینے پہ رکھ کے تصویر
Poet: Hafeez Javed By: Shazia Hafeez, Attockہو سکتا ہے کبھی کبھی، اسے یاد میری آتی تو ہوگی
سینے پہ رکھ کے تصویر میری وہ سو جاتی تو ہوگی
آنکھ جب کھلتی ہوگی دل ہی دل میں مسکراتی تو ہوگی
بیتے وقت کو یاد کر کے وہ کبھی ہنستی تو ہوگی
ہنستے ہنستے کبھی میری یاد اس کو آتی تو ہوگی
آنسوؤں کی لڑی سے پھر وہ تکیہ بھگوتی تو ہوگی
کبھی دیکھا کرتی تھی کھلی آنکھوں سے سپنے
اب بند آنکھوں سے وہ سپنے بھگاتی تو ہوگی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad