Add Poetry

شاعری محبت ہے (دوبارہ)

Poet: UA By: UA, Lahore

شاعری رفاقت ہے شاعری محبت ہے
شاعری تخیل ہے شاعری حقیقت ہے

اشکوں کا تبسم ہے درد میں شفا یہ ہے
شاعری لطافت ہے شاعری حلاوت ہے

ذہن و دِل کی وادی میں اس طرح اترتی ہے
شاعری کا ہو جانا جیسے ایک عنایت ہے

بےقرار لمحوں میں یہ قرار دیتی ہے
بےسکون لمحوں کی پرسکون دولت ہے

اپنے تک محدود رکھنے کے لئے نہیں ہوتی
شاعری امانت ہے شاعری وراثت ہے

اعلٰی و ارفعٰ خیال پیش کئے جائیں تو
شاعری رحمت ہے شاعری عبادت ہے

دِل کی رازدان ہے دِل کی بات کہتی ہے
دِل کے نازک جذبوں کی شاعری ضرورت ہے

عظمٰی رازداں بھی ہے میری ہمنوا بھی ہے
میرے لئے شاعری بیش بہا نعمت ہے

Rate it:
Views: 697
26 Jun, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets