شاعری کچھ ایسے مہربان ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreشاعری میرا جنون شعر میری جان ہے
شاعری ہی میرے جذبوں کی ترجمان ہے
میرے یہ اشعار میری زندگی کا آئینہ ہیں
شاعری میرا تعارف اور میری پہچان ہے
ایسے شاعری مجھے ہر پل محرک رکھتی ہے
جیسے شاعری ہی میری روح میری جان ہے
شاعری ہر آن تخیل پہ ایسے چھائی رہتی ہے
جیسے میرا دھیان میری روح کا گیان ہے
شاعری کے دم سے میری روح تلاطم خیز ہے
جیسے موجوں میں روانی بحر میں طوفان ہے
کھانے پینے کی طلب سے بے نیاز رکھتی ہے
جیسے شاعری ہی پانی شاعری ہی خوان ہے
عظمٰی ہمارے سب الم خود میں سمو لیتی ہے
ہم پہ ہماری شاعری کچھ ایسے مہربان ہے
More General Poetry







