شاعری تو پردہ ہے شاعری کے پردے میں اپنی آرزوں کے لاشہ برہنہ کو ہم کفن اڑھاتے ہیں رنگ برنگ لفظوں کا اور سننے والوں کے دل کی نرم دھرتی میں اس کو دفن کرتے ہیں شاعری تو پردہ ہے