Add Poetry

شبنم شکیل کی یاد میں

Poet: پروفیسر مجیب ظفر انوار حمیدی By: Prof Dr Syed Mujeeb Zafar Anwar Hameedi, Karachi

سُنا ہے ایک جادو ہے محبت
یہ جادو ہے تو اُلٹا پڑ رہا ہے

جو رہنا چاہتا ہے لاتعلق
تعلق اُس سے رکھنا پڑ رہا ہے

میں اب تک مر نھیں پائی ہوں شبنم
سو اب تک مجھ کو جینا پڑ رہا ہے
(شبنم شکیل مرحومہ کے چند اشعار )

قارئین نوٹ فرمالیں کہ درج ذیل اشعار شبنم کے نھیں ہیں جو اسی زمین میں ردیف و قافیے کے گُمان سے شبنم کے معلوم ہوتے ہیں ۔

قفس میں رہنا مجھ کو پڑرہا ہے
یہ سودا مجھ کو مہنگا پڑ رہا ہے

میں کن لوگوں سے ملنا چاہتا تھا
یہ کَن لوگوں سے ملنا پڑ رہا ہے

محبت ہے ہمیں اِک دوسرے سے
یہ آپس میں بتانا پڑرہا ہے

Rate it:
Views: 506
07 Mar, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets