Add Poetry

شمار ہوتے رہے عمر بھر گناہ و ثواب

Poet: امر علوی By: امر علوی, Lahore

شمار ہوتے رہے عمر بھر گناہ و ثواب
کہیں نہ درج ہوئے دکھ، نہ آگہی کے عذاب

ہم ان کے ہجر میں یوں راستوں پہ نقش رہے
کہ جیسے میلوں مسافت کے دشت میں ہوں سراب

ہمیں اگر نہ یہ دو چار اہلِ دل ملتے
قسم سے زندگی کر دیتے تیرا خانہ خراب

تمہاری دید ہمیشہ ہی ممکنات میں تھی
ہم اپنے زعم میں بڑھ کر اٹھا سکے نہ حجاب

یہ کائنات ہے اپنی یہی ہے امرِ خدا
یہ میکدہ، یہ سبو اور پاک شراب

Rate it:
Views: 256
08 May, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets