شکوہ نہیں کوئی کہ محبت نہیں ملی
Poet: UA By: UA, Lahoreشکوہ نہیں کوئی کہ محبت نہیں ملی
ہمیں ہماری خاص ضرورت نہیں ملی
کار جہاں میں خود کو کیا صرف جا بجا
اپنے ہی واسطے ہمیں فرصت نہیں ملی
میرے لبوں پہ سارے جہاں کی کہانیاں
پر خود سے بات کرنے کی مہلت نہیں ملی
جن کی تلاش میں کئی ہیرے لٹا دیئے
ان قیمتی لمحات کی دولت نہیں ملی
ناآشنا نامہرباں لوگوں کے درمیاں
اپنے ہی مہربان کی قربت نہیں ملی
More Love / Romantic Poetry







