شہر لاہور

Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahore

آؤ کریں سیر لاہور کی
نئے پرانے اک دور کی

کچھ ہیں روشن ایسی بستیاں
لوگ آ کر دیکھیں واں بتیاں

ٹاؤن شپ میں ہر طبقہ ہے سمایا
شہر نے لوگوں کو کہاں کہاں بسایا

ماڈل ٹاؤن پر امن اک مثالی بستی
ڈیفنس میں کیا دنیا ہے رہتی

دروازوں کے اندر جہاں ہے
پرانی جھلک یہاں پہ عیاں ہے

شر میں کھانوں کی ورائٹی
لازم نہیں کہ ہو کوالٹی

ہوا خوری کے ہیں کئی مقام
جہاں پہ ہوتی ہے تھکن تمام

اچھے سے اچھا ہے یہاں سکول
بھاری فیس دینا ہو گر قبول

کچھ سڑکیں پیرس کے مقابل
کچھ سڑکوں پہ جوڑ جاہیں ہل

پھر بھی لاہور لاہور ہے
اس کی مثال کیا کوئی اور ہے

Rate it:
Views: 2239
02 Apr, 2009