شہکار
Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachiناز و انداز کا حسیں شہکار
تیری طرزِ سخن تیری گفتار
توسراپا ہے شانِ محبوبی
اے نگارِ چمن میرے دلدار
تجھ کو دیکھوں تو آنکھ روشن ہو
تجھ کوسوچوں تو ذہن ہو بیدار
تیرا مشرب سدا سے عشق و وفا
تیرا مسکن دلِ حزیں کا دیار
میرا محور تیرا تخیل ہے تو ہے
اے دوست زندگی کا مدار
تو مگر جب سے روٹھ بیٹھا ہے
چھن گیا ہے سکون و صبر و قرار
جینا مشکل ہوا بِنا تیرے
سانس لینا بھی ہو گیا دشوار
رات بھر کروٹیں بدلتا ہوں
بسترِ غم بنا ہوا ہے خار
رُخ ہی ہستی سے موڑ لوں نہ کہیں
تو نہیں ہے تو زندگی بیکار
مٹ ہی جائے گا میرا نام و نشاں
ہے سرِ راہ بے کسی کا مزار
یاد آئے گی تجھ کوفیصلؔ
کی تیری الفت میں ہوگیا جو نثار
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad