Add Poetry

صحافی

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds

چلو صحافی برادری پر ظلم ڈھا کے دیکھتے ھیں
چلو سیاستدانوں کو آڑے وقتوں میں آزما کے دیکھتے ھیں

صحافت کے درخشاں ستارے جو تاریک راہوں میں مارےگئے
چلو آج ان پر عقیدت کے پھول برسا کے دیکھتے ھیں

زندگی کے صبر آزما اور جانگسل سفر کے لیے
چلو تمہاری جدوجہد کو اپنا کر دیکھتے ھیں

حرف و بیاں کی صداقت کو جانچنے کے لیے
درد خلق کو محسوس کر کے دیکھتے ھیں

سنا ھے بلآخر انصاف کا بول بالا ھوتا ھے
چلو عدالت پر بھروسہ کر کے دیکھتے ھیں

سنا ھے حقیقتوں کے امین تم ھو رازوں کے رازداں تم ھو
چلو تم پر غداری کے الزام لگا کے دیکھتے ھیں

سنا ھے حق پر چلنے سے انسان بے خوف ھو جاتا ھے
چلو حق و سچ کو دنیا میں پھیلا کے دیکھتے ھیں

سنا ھے رنج و الم کی وجہ ارمان ھیں
چلو خواھشات کو مٹا کے دیکھتے ھیں

سنا ھے وہ بڑا محب وطن ھے
چلو ھم بھی قومی ترانہ گا کے دیکھتے ھیں

سنا ھے وطن سے وفا کاایک ھی طریقہ ھے
چلو ھم بھی قومی پرچم لھرا کے دیکھتے ھیں

سا ھے سچ کی سزا گولی ھے
چلو زرا گولی کھا کے دیکھتے ھیں

Rate it:
Views: 364
06 May, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets