صدا کے لئے
Poet: UA By: UA, Lahoreاپنے سوا مجھے سب بھلا دے
میری وفا کو جنوں کی جلا دے
رہوں محو گردش کئی دائروں میں
فقط ایک منزل کو مرکز بنا دے
میں جس راہ جاؤں تیری راہ پاؤں
مجھے اپنی منزل کا راہی بنا دے
نہ پھر کوئی منظر نظر کو لبھائے
مجھے ایسا بھرپور جلوہ دکھا دے
صحرا پہ ساون کی برسات بن کر
سدا کے لئے تشنہ کامی مٹا دے
برس اس طرح پیاسی دھرتی پہ ساون
صحرا کا دریا سمندر بنا دے
More General Poetry






