Add Poetry

صدیاں گذر گیںٔ ہمیں خود سے ملے ہوۓ

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

صدیاں گذر گیںٔ ہمیں خود سے ملے ہوۓ
اِس قلبِ تار تار کا دامن سِلے ہوۓ

اُن سے لِپٹ کے ہم کو نہ رونا ہوا نصیب
سینے میں دفن ہجر کے شکوے گلے ہوۓ

شعر و سخن کی محفلیں ، شامیں وہ سُرمییٔ
اب تو خیال و خواب سبھی سلسلے ہوۓ

چلنے کو ساتھ ہم ہی نہ تیار ہو سکے
ہر بار گو روانہ کییٔ قافلے ہوۓ

جو بن پہ آج حسن ہے شامِ بہار کا
کلیاں چٹک رہی ہیں تو گلُ ہیں کھلے ہوۓ

مامور ہیں جو میری حفاظت پہ رات دِن
ہیں اندرونِ خانہ عدوُ سے ملے ہوۓ

بدلے میں چاہتوں کے ملیں نفرتیں ہمیں
کچھ اِس طرح نصیب وفا کے صلے ہوۓ

Rate it:
Views: 874
19 Nov, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets