صنم تم یاد آتے ہو
Poet: Faiza Umair By: Faiza Umair, Lahoreکبھی پُھولوں کے موسم میں
کبھی بارش کی رم جھم میں
صنم تم یاد آتے ہو
کبھی پت جھڑ کی شاموں میں
کبھی برفیلی راتوں میں
صنم تم یاد آتے ہو
بہت ہی یاد آتے ہو
ادُھوری سی باتوں میں
پُورے چاند کی راتوں میں
کسی چکور کی مانند
محبت پانے کی خواہش میں
صنم تم یاد آتے ہو
بہت ہی یاد آتے ہو
کبھی تنہائی کے لمحوں میں
کبھی محفل و میلوں میں
صنم تم یاد آتے ہو
بہت ہی یاد آتے ہو
شکستہ سے لہجوں میں
ماضی کے دریچوں میں
کسی بھنورے کی مانند
گُل بہار کی خواہش میں
صنم تم یاد آتے ہو
بہت ہی یاد آتے ہو
ہاں بہت ہی یاد آتے ہو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad