Add Poetry

صورتِ ابر مرے سر پہ رہا کرتا ہے

Poet: Aisha Baig Aashi By: Aisha Baig Aashi, Karachi

صورتِ ابر مرے سر پہ رہا کرتا ہے
دُھوپ کو میرے بدن سے وہ جدا کرتا ہے

اپنے پیکر میں جیا کرتی ہے دنیا لیکن
وہ عجب شخص ہے وہ مجھ میں جیا کرتا ہے

پاس رہ کر بھی رفاقت نہیں مل پاتی کبھی
دُور، رہ کر بھی مرے ساتھ رہا کرتا ہے

اس سے پہلے کہ کوئی حرف دے لب پر دستک
وہ مری ان کہی ہر بات سنا کرتا ہے

جب بھی ہوتی ہے شبِ زیست میں تاریکی سی
بن کے مہتاب مری شب میں ضیا کرتا ہے

سارے جذبوں کی محبت کی چمک ہو جن میں
اُن ستاروں سے مری مانگ بھرا کرتا ہے

زخم کیسا ہی ہو دیتا ہی نہیں درد مجھے
درد سے پہلے ہی وہ اُسکی دوا کرتا ہے

ایسا لگتا ہے کہ تھم جائیں گی سانسیں میری
کوئی پل کو جو وہ خاموش ہُوا کرتا ہے

کیوں نہ عاشی میں غرور اپنے مقدر پہ کروں
اِس قدر پیار بھلا کس کو ملا کرتا ہےژ

Rate it:
Views: 517
27 Feb, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets