Add Poetry

صوفیانہ

Poet: Ghulam abbas By: Ghulam abbas, Lahore

سوچا تھا عشق میں رکھیں گے ہم کمال
بڑائی کے آگے تیری ارادہ نہ کر سکے

نادم ہی اپنی عقل پہ عاشق تو رہ گئے
تیری رضا کے آگے وعدہ نہ کر سکے

کتنے دکھائے نقش پیروی کے تو نے
ہم ہیں کہ کسی کا پیچھا نہ کر سکے

رکھنا تھا صرف یاد نام خداکو لیکن
فرشتوں سے ہو کے افضل ہم اتنا نہ کرسکے

پیا جو ایک جام ہم نے بھی فقر کا
مطلب سمجھ میں آیا اور جذبہ نہ رکھ سکے

Rate it:
Views: 468
07 Jun, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets