عادت وادت پڑ گئی ہوگی
Poet: Kashif Habaab By: Kashif Habaab, Okaraعادت وادت پڑ گئی ہوگی
اُسکی رغبت بڑھ گئی ہوگی
قابل نہ تھا میں تو اتنا
برکت جھولی پڑ گئی ہوگی
جانے دوں یا راضی کر لوں
اپنی ضد پہ اڑ گئی ہوگی
واقف اسکی رمزوں سے ہوں
یاس کی سولی چڑھ گئی ہوگی
دل کی ٹہنی پر جو پُھوٹی
کونپل شاید جھڑ گئی ہوگی
کاشف تیرے لہجے کی بھی
رنگت اُس پہ چڑھ گئی ہوگی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad