عادت
Poet: ustad abdullah bhutto By: ustad abdullah bhutto, karachiتیرےآنگن آنے کی عادت کیسے اپناؤں
 تیرا آنگن اجلا ھے اور میلے میرے پاؤں
 
 راہ اندھیری ساتھ نہ كوئی منزل ھے ان دیکھی
 بنے مسیحا کوئی بتائے کہاں کہاں میں جاؤں
 
 راہ میں جیسے چپکے چھپکے چلتا سمجھوں کوئی
 پیچھے مڑکے جب میں دیکھوں ساتھ نہ کوئی پاؤں
 
 شام و صبح میں بیٹھا سوچوں الجھن کیسے سلجھے
 اجلے پن کا بھید نہ جانوں ميلا نا مر جاؤں
  
More General Poetry






