Add Poetry

عارض پہ اس کے نقش محبت کی تازگی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

دل میں بسا تو لیجیے چاہت کی تازگی
پھر دیجئے نگا ہ کو حیرت کی تازگی

جیسے ہیں ثبت پھول پہ موسم کے رنگ سب
عارض پہ اس کے نقش محبت کی تازگی

اس نے ہمارا نام لکھا شب کے ہاتھ پر
پھیلی ہے شب کے رخ پہ قیامت کی تازگی

بے اختیار میرے قدم ڈولنے لگے
پائی جو اس کے پاس مروت کی تازگی

مجھ پر بہار ٹوٹ کے برسی ہے اس برس
مجھ کو ملی ہے تیری محبت کی تازگی

Rate it:
Views: 298
07 Mar, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets