عاشقوں کے جہاں پہ اُڑنا ہے

Poetوشمہ خان وشمہ Submitted byوشمہ خان وشمہ
Text size

عاشقوں کے جہاں پہ اُڑنا ہے
اب ترے آستاں پہ اُڑنا ہے

لفظ و معنی تلاش کرنے ہیں
زندگی کے گماں پہ اُڑنا ہے

ہم کو تنہا زمین پہ رہ کر
اپنے اپنے جہاں پہ اُڑنا ہے

دل کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہے
اس ہوا نے کہاں پہ اُڑنا ہے

اس جہاں سے گذر چکی ہوں میں
اب مجھے آسماں پہ اُڑنا ہے

مجھ کو ناکامیوں کا خوف نہیں
پھر کسی کہکشاں پہ اُڑنا ہے

اب تو موسم کی آڑ ہے وشمہ
پھر کہاں گلستاں پہ اُڑنا ہے

Related tags on Parveen Shakir poetry

Copied