عجیب ہے وادیِ عشق دُور سے بڑی حسین لگتی ہے
Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwalaعجیب ہے وادیِ عشق دُور سے بڑی حسین لگتی ہے،
اس کی خوشبو، فضائیں، ہر چیز دل نشین لگتی ہے،
اِس وادی کا ہر فرد الگ انداز سے جیتا ہے،
بُھوک میں دیدار ، پیاس میں زہر پیتا ہے،
بادلوں میں شیطانی ، ہر گھٹا دیوانی ہوتی ہے،
اس میں رہنے والوں کی دل کش کہانی ہوتی ہے،
بنا پَروں کے ہوا میں اُڑنا ، چاند کو چُھونا اچھا لگتا ہے،
اس کا ہر رنگ رنگیلا، بلبل کا بولنا اچھا لگتا ہے،
سچ بتائوں تو یہ سب آنکھ کا دھوکا ہے اور کچھ نہیں،
اس تعلق میں اِک بڑا سودا ہے اور کچھ نہیں،
خوابوں خیالوں میں ہی اچھا ہے اِس کا خیال،
وادیِ عشق تباہ بھی کر دیتی ہے یاد رکھنا نہال،
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad