عذاب آگیا
Poet: Irfan Ali By: Irfan Ali, Rawalpindiرفتہ رفتہ رسمِ قدرت یوں بدل گئی
طلوع ِ شام ہوگئی اور سحر ڈھل گئی
گناہ کی سیاہی سے بدل گئے چہرے
چمکتی پیشانیوں کی چمک جیسے دُھل گئی
تُل رہے ہیں عمل فیصلوں کے ترازو میں
جزا و سزا کی عدالت عرش تلے کھلُ گئی
ظلم کی آگ سے فروزاں نفرت کے دیپ
حرارت ِ شر سے شمعِ محبت پِگھل گئی
More General Poetry






