Add Poetry

عشق الہی

Poet: nosheen fatima abdulhaqq بقلم خود By: nosheen fatima abdulhaqq, jeddah saudi arab

آرائش نہ زیبائش سےہوتی ہےیہاں،خوبصورتی من کی
تقوی وعشق الہی میں ہی ہے پنہاں،خوبصورتی من کی

لا الہ الا اللہ کو ، دل میں بسا کے دیکھ تو
پختہ ہوہردم یقیں یہ،اللہ بس ایک تو

عمر بھر رہے گی ہر دم جواں،خوبصورتی من کی
تقوی وعشق الہی میں ہی ہے پنہاں،خوبصورتی من کی

بیہودہ خیالوں کی ہرگزنہ دل میں افزائش کر
تو عشق حقيقي میں فنا ہونے کی خواہش کر

پھردیکھ کس جانب ہوگی رواں،خوبصورتی من کی
تقوی و عشق الہی میں ہی ہے پنہاں،خوبصورتی من کی

فانی چیزوں سےدھوکرہاتھ بھی،بالکل نہ روناچاہیے
مگر اپنے خالق کی محبت کو،ہرگز نہ کھونا چاہیے

یہ مل جاےء پھر تو ہے فاتح جہاں،خوبصورتی من کی
تقوی و عشق الہی میں ہی ہے پنہاں،خوبصورتی من کی

الہی صرف تیری رضاکی مجھے ضرورت ہے
کہ سکون قلب کی دکھتی بس یہی صورت ہے

نوشی میری یہی تو ہے ہاں،خوبصورتی من کی
تقوی وعشق الہی میں ہی ہے پنہاں،خوبصورتی من کی

Rate it:
Views: 333
05 Aug, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets