عشق کے اسیروں کو کون پوچھتا ہے
Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garhعشق کے اسیروں کو کون پوچھتا ہے
ہم جیسے فقیروں کو کون پوچھتا ہے
جو اُداس چہروں پہ ہوتی ہیں واضح
ایسی تحریروں کو کون پوچھتا ہے
جب تمہیں پا کر پا لیں گے سب کچھ
پھر موتی ہیروں کو کون پوچھتا ہے
جو چُپ ہوں طاقتِ گُفتار کے باوجود
ایسی تصویروں کو کون پوچھتا ہے
کرنا ہے تو جگر کے آر پار کرو دوستو
اِن نیم کش تیروں کو کون پوچھتا ہے
امر دوہری دھار رکھتی ہے اُن کی نظر
خنجروں شمشیروں کو کون پوچھتا ہے
More Sad Poetry






