Add Poetry

میری اُجڑی ہوئی بستی کو یوں ہی سنسان رہنے دو

Poet: محمد مسعود By: محمد مسعود, نوٹنگھم یو کے

میری اُجڑی ہوئی بستی کو یوں ہی سنسان رہنے دو
خوشیاں راس نہیں آتی مجھے پریشان رہنے دو

زینت نہیں بنتا تو نہ بن دل کے آنگن کی
پر اپنے آشیانے میری اڑان رہنے دو

تیری گلیوں میں یوں پڑنا اگر نادانی ہے تو سُن
میں دانش مند نہیں بنتا مجھے نادان رہنے دو

نہیں مانگتا میں تجھ سے پھولوں سے بھری ڈالی
جو جلتا ہے میر دل میں آتشدان رہنے دو

تیری ہستی میں مانا ہم بسیرا کر نہیں سکتے
پر اپنی سوچ کے مہور پہ میرا مان رہنے دو

Rate it:
Views: 717
02 Jul, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets