عنایت کیجئے
Poet: UA By: UA, Lahoreچلے دل کا کاروبار سرکار عنایت کیجئے
رخ روشن کا دیدار یک بار عنایت کیجئے
اے میرے محبوب خوباں جو ہم تم میں قائم ہے
راہ و رسم دلداری کا وہ بیوپار عنایت کیجئے
محبت اور عقیدت کی مشترکہ حصہ داری میں
عقیدت اور محبت کا ذرا دربار عنایت کیجئے
پھر اہل ہوس کی دنیا نے دل سادہ کو تڑپایا ہے
کہوں جس سے حالت زار غم خوار عنایت کیجئے
ہم عظمٰی چارہ گر بن کر تاثیر مسیحائی دیکھیں
اور ہم بھی مسیحا بن جائیں بیمار عنایت کیجئے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad