عورت کي حفاظت

Poet: Allama IQBAL By: Shahzad Shameem, Abbottabad

اک زندہ حقيقت میرے سينے ميں ہے مستور
کيا سمجھے گا وہ جس کی رگوں ميں ہے لہو سرد

نہ پردہ، نہ تعليم، نئی ہو کہ پراني
نسوانيت زن کا نگہباں ہے فقط مرد

جس قوم نے اس زندہ حقيقت کو نہ پايا
اس قوم کا خورشيد بہت جلد ہوا زرد
 

Rate it:
Views: 385
07 Apr, 2009