بیٹی کے پیدا ہو نے پر حقارت اور نفرت ہی نظر آئی ھے
مٹھائی تو صر ف بیٹے کی پیداےش پر ہی سب نے کھائی ھے
بیٹے کی پیدائش پر جو گردن فخر سے باپ نے اکڑائی ھے
سو چو تو زرا اس وجود کو دنیا میں اک عورت ہی لائی ھے
کتنے مردوں نے اس بات پہ دے دی عورت کو طلا ق
کہ بیٹا پیدا کر نہ پائی اب تو بڑی رسوائی ھے
بہت سے مرد تو اب بن گے پکے مسلمان
حو ر کو پا نے کی چا ہت جب سے دل میں ان کے آئی ھے
جنت کی حور بھی دوسرا ہی روپ ھے عورت کا
جسکی لا لچ رب نے تجھے د کھلائی ھے
جن مردوں نے کر دی جیتے جی عورت کی زندگی عذاب
در حقیقت جہنم ان ہی مردوں نے کما ئی ھے
بات سمجھ میں آ جائے تو بہت اچھی بات ہے ورنہ
عورت کی حقیقت ہی شب نے صرف بتلائی ھے