Add Poetry

عہد سال نو

Poet: Hassan kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

آؤ سال نو میں اپنے سے پیمان و عہد کریں
اپنی زبانوں کو دوسروں کے لیئے شہد کریں
آؤ خدائے واحد کی حمد وثنا سے آغاز کریں
الله پاک کی بےشمار نعمتوں کو یاد کریں
پہلے صفات الہی کا زکر ازکار اور ورد کریں
پھرحبیب پاک پر تزکرہ سلام و درود کریں
دوریوں کو قربتوں میں عملا تبدیل کریں
نفرتوں کو چاھتوں میں سمو کرمنجمد کریں
ظالموں کو انکے ظلم و ستم سے باز رکھیں
مجرموں کو بطور سزا جیلوں میں بند کریں
دوسروں کی تکلیف کا احساس پیدا کریں
بےگھروں کو بھی آسرا دیکر شاد و آباد کریں
حسن دشمنوں کو بھی اپنا گرویدہ کریں
گھروں کو اپنے روشن مانند چاند کر یں

Rate it:
Views: 398
31 Dec, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets