غم عشق نہ ہوا تو درد جہان ہو گا
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistanغم عشق نہ ہوا تو درد جہان ہو گا
دنیا میں زندہ رہنا نہ کبھی آسان ہو گا
شب انتظار میں ہے اک آس میرے دل کو
تری دید کا سویرا کبھی مہربان ہو گا
جو خسوف میں بھی تجھ کو چاہے اسی کا رہنا
مرے چاندایک وہ ہی ترا قدر دان ہو گا
مجھے ڈھونڈنا ہے آساں ،مجھے ڈھونڈنا جو چاہو
جو ویران ہو بہت ہی وہ مرا مکان ہو گا
کہیں عشرتیں ہیں رقصاں ، کہیں زحمتوں کے طوفاں
کیا تجھے خبر تھی مالک ! یوں ترا جہان ہو گا
ہے سکوت کا جو عالم ساحل سے دور زاہد
تو ذرا سی دیر میں ہی ظاہر طوفان ہو گا
More General Poetry






