Add Poetry

غم کی پرچھائیاں ہیں اور ہم ہیں دوستو

Poet: عبدالقدیر شاد By: عبدالقدیر شاد, Plandri Azad Kashmir

غم کی پرچھائیاں ہیں اور ہم ہیں دوستو
مسلسل تنہائیاں ہیں اور ہم ہیں دوستو

ڈوبتے ہی چلے جاتے ہیں تہہ نہیں ملتی
شب ہجر کی گہرائیاں ہیں اور ہم ہیں دوستو

اک دل ہے وہ بھی ناتواں مقابلہ کیا کرے
اک عمر کی رسوائیاں ہیں اور ہم ہیں دوستو

اک نءی چشم غزال ہے اک نءی رسم محبت
اب نءی شناساہیاں ہیں اور ہم ہیں دوستو
 

Rate it:
Views: 267
30 Nov, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets