غم یار کو تو نے
Poet: Mian Wajid Ali By: Wajid Ali, Okara غم یار کو تو نے غم جاں بنا لیا ہے
اس بےوفا کا غم دل سے لگا لیا ہے
برگ و گل سے ناطہ توڑا تھا اس لئےہی
دامن کو اپنے جو کانٹوں سے سجا لیا ہے
غیروں کی طرح وہ بھی ہم سے بچھڑ گیا
جس کے لئے ہم نے زمانہ دشمن بنا لیا ہے
تو نہ ساتھ چل سکے گا معلوم تو تھا یہ مجھکو
میں نے پھر بھی تمھیں اپنا ہمسفر بنا لیا ہے
دیکھی ہے ہم نے واجد تیری عجیب فطرت
دشمن کو بھی تو نے گلے سے لگا لیا ہے
More General Poetry






