فرقتوں کے موسم میں٬میں بھی ھُوں تم بھی ھو
Poet: Qasim Baba By: Qasim Baba, Slough. Londonفرقتوں کے موسم میں٬میں بھی ھُوں تم بھی ھو
وحشتوں کے عالم میں٬ میں بھی ھُوں تم بھی ھو
ھجر کی مسافت ھےدرد مثلِ قاتل ھے
ایک ایسے ھی غم میں٬میں بھی ھُوں تم بھی ھو
مرمریں سی راھیں ہوں ھمسفر محبت ھو
خواہشوں کے ریشم میں ٬میں بھی ھُوں تم بھی ھو
آرزوئے الفت میں ایک تم نہیں گھائل
تیری چشمِ پرنم میں٬میں بھی ھُوں تم بھی ھو
تُو اگر پریشاں ھو درد مجھ کو ھوتا ھے
سچ ھے جسمِ قاسم میں٬میں بھی ھُوں تم بھی ھو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad