فریبِ زیست کا کیا انتشار سمجھے گا
Poet: وسیم خان عابد By: وسیم خان عابد, Peshawarفریبِ زیست کا کیا انتشار سمجھے گا
صدی سے قید کہاں اختیار سمجھے گا
مرے زوال کی سادہ سی یہ کہانی ہے
انّا پرست کہاں دار، نار سمجھے گا
تمہارے ہونے سے بے جا سکون ملتا ہے
یہ کیفیت تو کہاں، مرے یار سمجھے گا
شراب پی کے بہکتے نہیں سالارِ شہر
جو ڈگمگایا، کہاں وہ خمار سمجھے گا
فقیہہِ شہر، مجھے نہ سکھا ثواب،عذاب
اِس عمرِ رفتہ کا تو کیا فشار سمجھے گا
یہ داستان مَحبت یوں ہی ختم ہوگی
نہ میں کہوں گا، نہ وہ میرا پیار سمجھے گا
More General Poetry






