فضاؤں کی ایسی کفالت کروں میں
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارکفضاؤں کی ایسی کفالت کروں میں
ہواؤں سے ہر دم شرارت کروں میں
ملی پر، بہت مشکلوں سے ملی ہے
محبت سے کیا اب شکایت کروں میں
جو رہتا ہے دل میں ، اسے مجھ کو دے دے
خدا ! تیری ہر دم عبادت کروں میں
اندھیروں نے ہر سو بھرے ہیں اندھیرے
ستاروں سے کیسے تجارت کروں میں
وہ بیٹھا ہے راہوں میں سولی سجائے
تو رسموں سے کیسے بغاوت کروں میں
مجھے چاہنے والے دل میں مکیں ہیں
محبت کی سب میں تلاوت کروں میں
یہ دل تیرے قدموں میں رکھ بیٹھی وشمہ
بتا اور کیسے محبت کروں میں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad