فقط ایک خدا
Poet: Amjum By: Ikhlaq Ahmed, Karachiکون مخلوق کو اس کے ما سوا دیتا ہے
جو بھی دیتا ہے فقط ایک خدا دیتا ہے
جس کو جو کچھ بھی ملا رب کا عطا کردہ ہے
سبھی کو رزق اور پانی وہوا دیتا ہے
کمال حسن سے پیدا کیا ہے بحر و بر
جو بھی چاہتا ہے سیکنڈوں میں بنا دیتا ہے
بغیر اذن کے اسکے نہ ہلے کوئی پتہ
بیمار بھی وہی کرتا ہے شفاء دیتا ہے
اپنے مخلوق سے کرتا ہے محبت انجم
بس گنہگاروں کو چاہے تو سزا دیتا ہے
More General Poetry






