فلکیات
Poet: مرزا عبدالعلیم بیگ By: Mirza Abdul Aleem Baig, Hefei, Anhui, Chinaترے تعاقب میں
اک اُداس سیارہ
یادوں کے مدار میں
ہجر کی توانائی سمیٹے
وصل کی مسافت طے کر رہا ہے
بے ثمر محبت کے
بے نشان مدار میں
ننگے پاؤں گردش کر رہا ہے
زندگی کے خلا میں
میں اپنے خواب سنبھالے
وفا و الفت کے
کیمیائی بانڈ کے درمیاں
محورِ رقصاں ہوں
تم مرے مدار سے جب گزرو
تو اپنی محبت کی شعاعیں
اک لمحے کیلئے
مجھ پر مرکوز کردینا
تاکہ مرے بیمار سیارے کو
شفاء نصیب ہو
More Life Poetry






