فنا

Poet: Muhammad Nawaz By: Muhammad Nawaz, sangla hill

نباہ کے چار دن بہار سے بچھڑنا پڑا
پھول کو ایک دن ہواؤں میں بکھرنا پڑا

رخ حیات پہ اک لمحہ تازگی کے لیے
مجھے فنا کے سمندر میں بھی اترنا پڑا

میں نے چاہا تھا ہر اک قید سے رہا ہونا
زندگانی کے مجھے ساتھ ساتھ چلنا پڑا

وہ جسے بھول جانے کا کبھی سوچا ہی نہ تھا
ایسے روٹھا کہ مجھے جان سے گزرنا پڑا

Rate it:
Views: 528
20 Nov, 2010