فہم کی تکمیل ہونے تک اپنے مزاج کو عمل بنا ڈالو
سوچ ہے بھی دریافت تم انہیں عاقل بنا ڈالو
نیتوں کا مبادلہ رکھو دانستہ تند مزاجی سے
بے اُجرت ہیں گھڑیاں اپنے آپ قابل بنا ڈالو
مرکز کشش آب جوش دل کی ضرورتیں کتنی ہیں
حق شناسی تو لذت ہے لیکن ناگواری کے مقابل بنا ڈالو
واضع عنایتیں اپنی رنگ و بو سے گذر جاتی ہیں
آج جینا سیکھو، گذری کو اب سے کل بنا ڈالو
بے شمار مرتبے کے لوگ طمع کے بھی حامی ہیں
خود کو اپنی بے جا خواہشوں کے قاتل بنا ڈالو
مانہ کہ تم رنج کے آغوش میں رہتے ہو سنتوشؔ
خوشی ملتی ہے تقدیر الاہی سے خودی کو غافل بنا ڈالو