Add Poetry

قریب اتنا بھی ہونٹوں کو کیجیے نہ حضور

Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistan

قریب آپ کے گر تشنہ کام ہو جائیں
تو کیا عجب ہے کہ غم بے لگام ہو جائیں

تمام عمر کی محرومیاں بھلا ڈالیں
وفائیں ان کی ہمارے جو نام ہو جائیں

قریب آپ کے ہونٹوں کو اس قدر پائیں
تو دور کیوں نہ صراحی و جام ہو جائیں

یہ گر کی بات ہے،گر ہم کو کوئی سکھلا دے
کہ دوست راضی ہمارے تمام ہو جائیں

یہی ہے عشق میں شیوہ کہ عام خاص بنیں
جو خاص ہوں تو وہی لوگ عام ہو جائیں

بقا انھیں کو ملے گی یہ راز قدرت ہے
نصیب جن کو فنا کے مقام ہو جائیں

چلو درود کی محفل سجا کے اے زاہد
نبی کو پیش ہزاروں سلام ہو جائیں

(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم )
 

Rate it:
Views: 1625
27 Jul, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets