قسمت نہیں تم ہو چاہت میری
Poet: UA By: UA, Lahoreسدا خوش رہو یہ دعا ہے میری
قسمت نہیں تم ہو چاہت میری
ہم خوش نہیں تو کوئی غم نہیں
تم کو مبارک ہوں خوشیاں نئی
محبت ملے تم کو راحت ملے
مقدر میں اپنے محبت نہیں
تم شاداں و فرحاں ہر دم رہو
ہم دل گرفتہ ہیں پرواہ نہی
یہ تنہائی اپنا مقدر سہی
تنہا رہو گے تم نہ کبھی
سدا خوش رہو یہ دعا ہے میری
قسمت نہیں تم ہو چاہت میری
More General Poetry






