Add Poetry

لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

Poet: Faiz Ahmad Faiz By: shahnawaz tarakzai, peshawar

لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
وہ دن کہ جس کا وعدہ ہے
جولوح غزل پہ لکھا ہے
جب ظلم وستم کے کوہ گراں
روئی کی طرح اڑ جائینگے
ہم محکوموں کے پاؤں تلے
یہ دھرتی دھڑ دھڑ دھڑکے گی
اور اہل حکم کے سراوپر
جب بجلی کڑ کڑ کڑکے گی
جب ارض خداکے کعبے سے
سب بت اٹھوائے جائینگے
ہم اہل صفا مردود حرم
مسند پہ بٹھائے جائینگے
سب تاج اچھالے جائینگے
سب تخت گرائے جائینگے
بس نام رہیگا اللہ کا
جو غیب بھی ہے اور حاضر بھی
جو منظر بھی ہے ناظر بھی
اٹھے گا انالحق کا نعرہ
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
اور راج کریگی خلق خدا
جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے
لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے

Rate it:
Views: 897
18 Apr, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets